اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر کی بہتر حکمت عملی سے عید الاضحی کے موقع پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کا کردار

جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے عملے نے بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں تحصیل مینیجر سہیل منظور خان
احمد پور شرقیہ ( پریس ریلیز ) اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر کی بہتر حکمت عملی سے عید الاضحی کے موقع پر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی جیسے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ احمد پور شرقیہ تحصیل کے مینیجر سہیل منظور خان نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کو فیلڈ میں جا کر چیکنگ کرانے کنٹرول روم شکایت کا ازالہ اور گاڑیوں کی ٹریکنگ کے حوالے سے ہر ادھے گھنٹے بعد ہیڈ افس میں رپورٹ بھیجنے اور ڈیمپنگ کے وزٹ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں عید الاضحی کے موقع پر قربان کیے جانے والے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے عملے نے دن رات ایک کر کے بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں مینجمنٹ اونر ملک محمد عارف کی زیر نگرانی اس مرتبہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں ویسٹ منیجمنٹ کے ملازمین نے مختلف کیمپوں اور گھر گھر جا کر جانوروں کی الاشوں کے لیے شاپر کی تقسیم کیے