Advertisements

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے کے خلاف بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ

Bahawalpur Union of Journalists Demo in front of Bahawalpur Press Club
Advertisements

اس احتجاج کی قیادت سینئر صحافی اے مجید گل،صدرامین عباسی، جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی اور ممبر ایف ای سی نذر عباس گھلو نے کی

بہاولپور کے صحافی اپنے اسلام آباد کے ساتھیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔مقررین

Advertisements

ہاولپور (پ ر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور حرمت پامال کرنے کے خلاف بہاولپور یونین آف جرنلسٹس نے پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج کی قیادت سینئر صحافی اے مجید گل،صدرامین عباسی، جنرل سیکرٹری راشد عزیز ہاشمی اور ممبر ایف ای سی نذر عباس گھلو نے کی۔مظاہرین نے پولیس گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعے کو آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کے اجتماع اور ان کی آواز کی علامت ہیں، ان پر حملہ دراصل پورے ملک کے صحافیوں کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات نہ صرف صحافتی اقدار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ ملک میں جمہوری روایات کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہیں۔صحافی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے صحافی اپنے اسلام آباد کے ساتھیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اگر مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مقررین نے واضح کیا کہ آزادی اظہار اور صحافیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور یونین آف جرنلسٹس ہر سطح پر اپنے ساتھیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مقامی صحافی شریک ہوئے جنہوں نے کہا کہ صحافی برادری متحد ہے اور کسی بھی دباؤ یا دھونس دھاندلی کو قبول نہیں کرے گی۔ریلی میں نائب صدر امجد اعوان،آفس سیکرٹری رضوان اشرف،ملک مصطفی چنڑ،محمد رضوان،ذیشان اقبال،معظم گوپانگ،خرم گوپانگ،وسیم قریشی و دیگر ممبران نے شرکت کی