Advertisements

بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات امین عباسی صدر منتخب، امجد محمود اعوان جنرل سیکرٹری منتخب

Bahawalpur Union of Journalists Elections: Amin Abbasi Elected President, Amjad Mahmood Awan Chosen as General Secretary
Advertisements

پی ایف یو جے نےآمریت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کی جس میں صحافیوں نے جیلیں اور کوڑے تک برداشت کیےسابق صدر و بانی ممبر پی ایف یو جے اے مجید گل


بہاول پور(پ ر)بہاول پور یونین آف جرنلسٹس  کے انتخابات آمین  عباسی ایک بار پھر صدر منتخب، امجد محمود اعوان جنرل سیکرٹری بن گئے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد اکبر شیخ نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدیداران کے بلامقابلہ کامیاب قرار دیا جس کے مطابق امین عباسی دوسری بار صدر منتخب ہوگئے جبکہ سینئر نائب صدر پر فہد شفیق،نائب صدر محمد اکرم ناصر،جنرل سیکرٹری امجد محمود اعوان۔جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد بشیر،فنانس سیکرٹری میاں آصف کبیر،آفس سیکرٹری رضوان اشرف بلامقابلہ منتخب کرلیں گئے۔ممبران مجلس عاملہ پرجنید نذیر،راشد ہاشمی،اسلم آزاد،احسن انصاری،ملک مصطفی چنڑ، عبدالحفیظ، ملک طارق،اشفاق احمد کامیاب قرار پائے۔اس موقع ممبر فیڈرل ایگزیکٹو  اے مجید گل اور ملک نذر عباس گھلو و دیگر ممبران نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisements

اس موقع پر نومنتخب صدر امین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجے پر اعتماد کرتے ہوئے صدر منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور یونین آف جرنلسٹس اپنی ایک درخشاں تاریخ رکھتی ہے جس نے ہمیشہ پی ایف یو جے کی کال پر لبیک کہتے ہوئے صحافت کا علم بلند رکھا اورصحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا۔ سابق صدر و بانی ممبر پی ایف یو جے اے مجید گل نے اپنے خطاب میں نومنتخب صدر و دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہ پی ایف یو جے کی پوری تاریخ  جدوجہد سے عبارت ہے آمریت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کی جس میں صحافیوں نے جیلیں اور کوڑے تک برداشت کیے۔ بہاول پور یونین آف جرنلسٹس عزم کرتی ہے کہ وہ قائد پی ایف یوجے افضل بٹ کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری امجد محمود اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشااللہ اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیم کو پہلے سے زیادہ متحرک کرینگے۔