برطانوی مصنفہ کی سابق ریاست بہاولپور کے تاریخی حوالوں سے مزین کتاب شائع ہو گئی نواب صلاح الدین عباسی کا ،انٹرویو شامل

کتاب میں سابق ریاست بہاولپور کے حکمرانوں کے زریں کارناموں کے علاوہ نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی اور ولیعہد ریاست نواب محمد عباس خان عباسی کی نادر اور نایاب تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی فیضان عارف نے برطانوی مصنفہ کی کتاب مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر کو تحفتاً ارسال کی ہے جو لندن میں جنگ گروپ کے مشہور میگزین اخبار جہاں کے نمائندے ہیں

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) فیضان عارف بہاولپور کے کہنہ مشق صحافی،صاحب طرز ادیب اور شاعر ہیں جو برسوں قبل لندن منتقل ہو گئے تھے بہاولپور میں روزنامہ جنگ کے نمائندے کے طور پر صحافتی خدمات سرانجام دیں وہ آج کل لندن میں بزنس بھی کرتے ہیں اور جنگ گروپ کے مشہور میگزین اخبار جہاں میں انکا مکتوب لندن جسے انہوں نے لندن سے خط کا نام دے رکھا ہے باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے- فیضان عارف لندن میں شعری مجالس کے بھی روح رواں ہیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے بھی وابستہ ہیں -ان دنوں وہ لندن سے بہاولپور اپنی والدہ محترمہ اور دیگر عزیز و اقارب سے ملنے آئے ہوئے ہیں- انہوں نے کمال مہربانی سے گزشتہ روز برطانوی مصنفہ( انا بیل لویڈ) کی تصنیف ( بہاولپور دی کنگڈم ڈیٹ وینیشڈ ) مدیر احسان احمد سحر کو ارسال کی جو اُنہیں ٹی سی ایس کے ذریعے موصول ہوئی -،برطانوی مصنفہ کی اس کتاب میں سابق ریاست بہاولپور اور شاہی خاندان بالخصوص آخری تاجدار بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی اور ولیعہد ریاست بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی کی نایاب تصاویر کے علاوہ موجودہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کا انٹرویو بھی شائع کیا گیا ہے

لندن میں جنگ گروپ کے مشہور میگزین اخبار جہاں کے پاکستان کے لئےنمائندے فیضان عارف کی نور محل میں لی گئی تصویر