Advertisements

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر نے انیس(19)ہیڈ کانسٹیبلان کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری دے دی۔

Bahawalpur Regional Police Officer Sher Akbar
Advertisements

بہاولپور: آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی شیر اکبر (ستارہ شجاعت) کی زیر صدارت ریجنل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کا انعقاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ احمد نوید ملک نے کروایا۔ جبکہ کمیٹی کے ممبران میں ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل کامران، ڈی پی او  رحیم یار خان علی ضیاء، ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار اور ایس پی لیگل محمد خان شامل تھے۔ اجلاس میں سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ریجن بھر میں سے انیس(19) ہیڈکانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے محمد نواز، کاشف جاوید، عامر حسین اور ارشد ندیم جبکہ ضلع رحیم یار خان سے غلام مصطفی، سید جاوید، ریاض احمد، اعجاز احمد، محمد نصراللہ، شبیر احمد، محمد اسلم، نصیب علی، محمد رفیق، افتخار علی، راشد سہیل، محمد انوار، محمد شہزاد، ممتاز احمد اور محمد منظور شامل۔ آر پی او نے ترقی پانے والوں کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔