Advertisements

کارواں بحالی صوبہ بہاولپور اکتوبر میں بہاولپور ڈویژن کے اہم مقامات کا دورہ کرے گا مخدوم سید غلام مجتبیٰ بُخاری

Bahawalpur Province Restoration Caravan to Visit Key Areas of Bahawalpur Division in October: Makhdoom Syed Ghulam Mujtaba Bukhari
Advertisements

مرکزی صدر ڈاکٹر سید سلیمان مہتاب شاہ کی قیادت میں بحالی صوبہ کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کے لیے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کا پروگرام مرتب کیا جارہا ہے مرکزی جنرل سیکریٹری بہاولپور عوامی حقوق پارٹی

احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) پیر آف اوچشریف مخدوم سید غلام مجتبیٰ بخآری مرکزی جنرل سیکرٹری بہاولپور عوامی حقوق پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر سید سلیمان مہتاب شاہ مرکزی صدر بہاولپور عوامی حقوق پارٹی آور دیگر اکابرین کی قیادت میں بحالی صوبہ بہاولپور کی جدوجہد کو تیز کرنے کی خاطر ماہ اکتوبر 2026 میں کارواں بحالی صوبہ بہاولپور ضلع رحیم یار خان ۔ ضلع بہاولپور اور ضلع بہاولنگر کے اھم مقامات کا دورہ کرئے گا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرکے انہیں بحالی صوبہ بہاولپور کی تحریک میں اپنا بھرپور مثالی کردار ادا کرنے کی درخواست کرئے گا

Advertisements