بہاولپور لودھراں سپیڈو بس کو بلا تعطل اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی کمشنر بہاولپور ڈویژن کو ہدایت

Advertisements
بہاول پور:19/ اگست ( گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ہدایت کی ہے کہ بہاول پور لودھراں سپیڈو بس کو بلاتعطل اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو ہدایت کی کہ سپیڈو بس کو حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی کے مطابق چلانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ واضح رہے کہ لودھراں بہاول پور میں روزانہ15ہزار سے زائد افراد ائیر کنڈیشنڈ سپیڈو بس میں سفری سہولتوں سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔