Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی میں بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی چار روزہ تقریبات اختتام پذیر

BLCF flower exhibition
Advertisements

ڈویژنل انتظامیہ،بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بہاول پور میوزیم، آرٹس کونسل اور دیگر اداروں کا اشتراک

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈویژنل انتظامیہ،بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بہاول پور میوزیم، آرٹس کونسل اور دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی چار روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی۔ ان چار روزہ تقریبات میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان، اصغر ندیم سید، جامی چانڈیو، حفیظ خان، حنا جیلانی، سردار علی شاہ،پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، مجاہد بریلوی، امبرین حسین امبر، عقیل عباس جعفری، اظہر فراغ، گل نو خیز اختر، منصور آفاق، محسن بھٹی، نصیر احمد ناصر، عمران جاوید، انور گریوال، عثمان خٹک، قیصر مجید، پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر، سید نور، ناصر ادیب، آمنا مفتی، نذیر لغاری، شیما کرمانی، رضوان رضی، اوریا مقبول جان، اشرف شریف، پروفیسر شاہد نسیم، سجاد جہانیہ، اظہر سلیم مجوکہ، شاکر حسین شاکر اور شوکت اشفاق سمیت ملک کے طول و عرض سے آنے والے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ شہزاد احمد خالد فوکل پرسن کے مطابق اس فیسٹیول کو جنوبی پنجاب کا فلیگ شپ ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے جو گزشتہ تین سالوں کے تسلسل سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاولپور کی قومی اور عالمی سطح پر پہچان بن چکا ہے۔ اس فیسٹیول کو سابقہ ریاست بہاولپور اور 80کی دہائی میں ہونے والے جشن روہی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔فیسٹیول میں شہریوں اور طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور سرکاری اور نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے 30ہزار افراد نے شرکت کی اور بغداد الجدید اور عباسیہ کیمپس مختلف رنگا رنگ تقریبات کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنے رہے۔ فیسٹیول میں قرآت اور نعت کے مقابلے، بحث و مباحثہ، علاقائی موسیقی، میڈیا کنکلیو، مہمان شخصیات کے ساتھ روبرو، اردو فلموں کی سکریننگ، کامیڈی، ٹاک شوز، کتابوں کی رونمائی،محفل موسیقی سمیت 46 تقریبات شامل تھیں۔ آخری روز عباسیہ کیمپس میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں 15 ہزارشہریوں اور طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان تقریبات میں شرکت پر کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان اور شریک اداروں اور سپانسرزاوردیگر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں دن رات کام کرنے والی یونیورسٹی ٹیم اور ملازمین کی محنت اور لگن ہو بھی سراہا۔

Advertisements
Musical night at abbasia campus