Advertisements

جمخانہ بہاولپور الیکشن : سعود مجید پینل کی کامیابی میں صاحبزادہ محمد عمر عباسی کا کلیدی کردار

Sahibzada Muhammad Umar Abbasi
Advertisements

جمخانہ بہاولپور کے انتخاب میں کامیابی کے بعد چوہدری سعود مجید،چوہدری محمود مجید ،چوہدری خالد محمود ججہ، چوہدری وحید ارشد اور دیگر نے ڈیرہ نواب صاحب پہنچ کر صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کو مبارکباد دی اور اُنہیں ہار پہنائے

ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) جم خانہ بہاولپور کے انتخابات میں صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی کے حمایت یافتہ سعود مجید گروپ کی کامیابی پر  ان کی اقامت گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھگیا- تفصیلات کے مطابق جم خانہ بہاولپور کے حالیہ  انتخابات میں صاحبزادہ محمد عمر خان داؤد عباسی نے چوہدری سعود مجید گروپ کی انتخابی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا-

خیال رہے کہ  صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے سیکرٹری جم خانہ کلب  کے امیدوار چوہدری  وحید ارشد کی انتخابی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائی – گروپ کی انتخابی  کامیابی کے بعد چوھری سعود مجید، چوہدری محمود مجید چوہدری خالد محمود ججہ ایم پی اے ،چوہدری وحید ارشد  اور دیگر نے ڈیرہ نواب صاحب میں پرنس داؤد خان عباسی ہاؤس پہونچ کر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی کو مبارکباد دی اور جمخانہ الیکشن میں اُنکے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا-صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین عباسی ایم پی اے بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements