ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربہاول پور ظہیر انور جپہ نےبہاول پور ضلع کے ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا

بہاول پور:12/مارچ :ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربہاول پور ظہیر انور جپہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن 2023ء کے انعقاد کے سلسلہ میں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بہاول پور ضلع کے ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد قیوم بھی موجود تھے۔ حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربہاول پور نے اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی و ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 245بہاول پور I-سید گل عباس، کالونائزیشن آفیسرسی ڈی اے بہاول پور و ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 246بہاول پورIIشیر محمد خاں،اسسٹنٹ کمشنر (یزمان) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 247بہاول پورIII-ظہور احمد اعوان،ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 248 بہاول پورIV-راؤ ندیم اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 249بہاول پورV-محمد فاروق قمر،ایڈیشنل رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورو ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 250بہاول پورVI-محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل کمشنر(اشتمال) وریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 251بہاول پورVII-اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 252بہاول پور VIII-محسن نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 253بہاول پور IX-محمد سرور اور اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 254بہاول پورX-فضل الرحمن سے حلف لیا۔