کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل کی 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپو بریگیڈیئر خرم شہزاد باجوہ نے مشترکہ طور پر کی
۔تقریب کے دوران ٹی ڈی سی پی کی 2026 مہم کا آفیشل ٹیزر لانچ کیا گیا جبکہ چولستان ریلی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر صوفی اور ثقافتی پرفارمنسز نے تقریب کے رنگوں اور توانائی میں اضافہ کیا،
بہاول پور(ملک طارق) ڈی ایچ اے بہاولپور میں آج حکومتِ پنجاب اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی جانب سے منعقد ہونے والی 21ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، کور کمانڈر بہاولپور تھے۔ ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاولپور بریگیڈیئر خرم شہزاد باجوہ نے مشترکہ طور پر کیا۔
تقریب کے دوران ٹی ڈی سی پی کی 2026 مہم کا آفیشل ٹیزر لانچ کیا گیا جبکہ چولستان ریلی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر صوفی اور ثقافتی پرفارمنسز نے تقریب کے رنگوں اور توانائی میں اضافہ کیا، جنہوں نے جنوبی پنجاب کی ثقافت، روایات اور روحانی ورثے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا۔شرکاء نے ایونٹ کے شاندار انتظامات، دلکش ماحول اور ثقافتی ہم آہنگی کو سراہا۔ تقریب میں کمشنر بہاولپور محترمہ مسرت جبین، منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی جناب عاصم رضا، بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان، جمخانہ، ڈاکٹرز، شاہی خاندان کے اراکین، صنعتکار، ریسرز، تاجر، سول و عسکری حکام سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ریلی کے ایونٹس 11 سے 15 فروری 2026 تک چولستان کے وسیع و حسین میدانوں میں منعقد ہوں گے جن میں ملکی و غیر ملکی ریسنگ چیمپیئنز حصہ لیں گے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب، ٹی ڈی سی پی اور ڈی ایچ اے بہاولپور کی مشترکہ کاوشیں جنوبی پنجاب میں سیاحت، سرمایہ کاری اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں


