Advertisements

سادات روڈ جن پور کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ، کمشنر بہاولپور کا جن پور کا دورہ، تجاوزات ازخود ہٹانے کی ہدایت

Bahawalpur Commissioner Visits Janpur, Orders Removal of Encroachments on Sadat Road Construction Project
Advertisements

شیدانی شریف، جن پور اور ترنڈہ محمد پناہ میں حکومت پنجاب کی او ایس آر (OSR) اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا

جن پور (نامہ نگار) کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور چیف آفیسر ضلع کونسل رحیم یار خان نصراللہ ملک کے ہمراہ تحصیل لیاقت پور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شیدانی شریف، جن پور اور ترنڈہ محمد پناہ میں حکومت پنجاب کی او ایس آر (OSR) اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے جن پور میں اللہ آباد روڈ سے سادات روڈ تا مریم نواز ہیلتھ کلینک تقریباً ایک کلومیٹر طویل کارپٹ میٹل روڈ کے منصوبے کے لیے موقع کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے منصوبے کی منظوری اور جلد عملی پیش رفت کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اس موقع پر کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سفری سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ عوام کے ٹیکس سے خرچ ہونے والا ایک ایک روپیہ امانت ہے انہوں نے کہا کہ جن پور کی سادات روڈ کی تعمیر و بہتری شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ علاقے میں کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ تاہم کشادہ اور معیاری سڑک کے لیے شہریوں کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا

کمشنر بہاولپور نے واضح کیا کہ سڑک کی کشادگی اور تعمیر میں حائل تجاوزات شہری خود رضاکارانہ طور پر ہٹا دیں۔ شہریوں کے تعاون سے ہی سڑک کو کشادہ، محفوظ اور ٹریفک کے لیے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی کامیابی میں عوام اور انتظامیہ کا باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہےانہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سادات روڈ سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں میں منظور شدہ ڈیزائن، تخمینوں اور محکمانہ و تعمیراتی معیار پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ، چیف آفیسر ضلع کونسل نصراللہ ملک ایکسین ضلع کونسل رانا محمد یاسر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور غلام مرتضٰی مخدوم سید صفدر حسین رضوی مخدوم سید طارق حسین رضوی سید ظہیر احمد بابر رانا ہارون عباس سید مختیار احمد رضوی نمبردار محمد اسلم خان شاھد محمود رانا محمد ایوب مہر سہیل احمد سیال سید چاند رسول سید کلیم اللہ رضوی سید شان شاہ ملک عبدالروف ایڈووکیٹ محمد فاروق محمد دانش سندھو محمد وسیم خان دیگر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔۔