اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلامیہ یونیورسٹی اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے سویابین کی کاشت میں اضافے کے لیے مشاورتی اجلاس

BWP Chamber of commerce visit IUB

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے سویابین کی کاشت میں اضافے کے لیے ایک مشاورتی اجلاس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد یونس،سینئر عہدیداران اور آئل ملز مالکان موجود تھے۔ اجلا س میں انٹرکراپنگ کے ذریعے مکئی اور سویابین کی کاشت سے متعلق ڈائریکٹرنیشنل ریسرچ سنٹر فارانٹرکراپنگ ڈاکٹر محمد علی رضا نے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں سویا بین اورگنے کی انٹرکراپنگ کے ذریعے 20% رقبے پرکاشت سے پاکستان اپنے سویا بین کے درآمدی بل کا 15% کم کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔سویا بین اورگندم کی انٹرکراپنگ کو بڑے پیمانے پر اپنانے اور10% گندم کے رقبے پر کاشت کے ذریعے اپنے سویا بین کے درآمدی بل کا مزید 15% کم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔مکئی اور سویا بین کی انٹرکراپنگ میں پاکستان میں مکئی کی پیداوار کو کم کیے بغیر مقامی سویا بین کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ چین میں کامیاب تجربے سے سویابین فصل حاصل ہو تی ہے جس سے خوردنی تیل اور پولٹری فیڈ کی درآمد پرخرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ پاکستان میں بھی اس ماڈل پر عمل کرکے خصوصا کسانو ں کو سویابین کی کاشت کی طرف متوجہ کرکے اس کے فوائد سے مستفید کیا جا سکے۔ خوردنی تیل سے وابستہ صنعت کاروں کو اس کی اہمیت اور فوائدسے آگاہ کرکے پولٹری اور خوردنی تیل کی مد میں خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے۔ صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد یونس نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے انٹرکراپنگ کاشت انتہائی مثالی ہے جس کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد علی رضا کی جانب سے پیش کی جانے والی بریفنگ اور تجاویز اور چینی تجربے سے متعلق معلومات انتہائی قابل قدر ہیں اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ انٹرکراپنگ تجربے کو چین کی سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عملی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ سی پیک منصوبوں میں بھی شامل کر لیا گیا ہے جس کی بدولت وطن عزیز پاکستان کے لیے ترقی کے نئے مواقع میسر آئے گے۔ اس موقع پر طے پایا کہ ملتان میں بھی سویابین انٹرکراپنگ سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس کاشتکاروں اور صنعت کاروں کے مابین منعقد کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں کسانوں اور آئل ملزمالکان کو سویابین کی جانب راغب کرکے ملک کو خودرنی تیل اور سویابین کی در آمد ات کی مد میں اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے جو ملکی معیشت کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔اجلاس میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے احمد علی جبار سینئر نائب صدر، منصور احمد نائب صدر، محمد منیب ملک ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ملک محمد اعجاز ناظم ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، مرید احمد نعیم ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، عمر فاروق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، محمد حبیب ماجد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، محمد جواد بندیشہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، احمد بلال سابق سینئر نائب صدر، چوہدری وحید ارشد اتفاق کاٹن جینرز،پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی چیئرمین شعبہ پلانٹ پتھالوجی،پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اوریک، ڈاکٹر عون ثمر چیئرمین شعبہ ایگرونومی،ڈاکٹرمحمد نعیم چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ، ڈاکٹر مکشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیااینڈ پبلیکیشنز اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔   

مزید پڑھیں