بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے قرارداد منظور کر لی
احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان منظور ایاز خان، فیصل رشید اور شفیع انجم نے احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی
بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس صدر سید ظفر شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب بہاول پور ضلع کی سب سے بڑی تحصیل کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرے
بہاول پور (نامہ نگار ) بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کے لئے قرارداد منظور کر لی۔ اس سلسلہ میں بہاولپور چیمبر آف کامرس بہاولپور کا اجلاس زیر صدارت صدر سید ظفر شریف منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدراعظم قریشی سمیت ایگزیٹو ممبران اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان منظور ایاز خان، فیصل رشید اور سابق نائب صدر شفیع انجم نے احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب بہاول پور ضلع کی سب سے بڑی تحصیل کو فی الفور ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرے۔

