Advertisements

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے  انتخابات آج ہوں گے بزنس اور اتحاد گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry elections today; tough contest expected between Business and Ittehad groups
Advertisements

سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک اور کاٹن جنرز ایسوسی ایشن تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر چوہدری خالد جاوید بی سی سی آئی کی کارپوریٹ کلاس کے لیے امیدوار ہیں

بزنس گروپ کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر  چوہدری سعود مجید اور اتحاد گروپ کو سابق وفاقی وزیر اور ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حمایت حاصل ہے

Advertisements

بہاولپور +احمد پور شرقیہ(نامہ نگاران ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے  انتخابات آج 18 اکتوبر کو منعقد ہوں گے -تفصیلات کے مطابق  حسب سابق بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے بزنس اور اتحاد گروپوں کے مابین  کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے بزنس گروپ کی سرپرستی سابق سینٹر اور مسلم لیگ ن کے معروف رہنما چوہدری سعود مجید کر رہے ہیں جبکہ اتحاد گروپ  کو سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حمایت حاصل ہے –

سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک اور کاٹن جنرز ایسوسی ایشن  تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر چوہدری خالد جاوید  بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کے امیدوار ہیں – ملک عثمان رشید بوبک کو اتحاد گروپ جبکہ چوہدری خالد جاوید کو بزنس گروپ نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے – ادھر اتحاد گروپ احمد پور شرقیہ کےسرگرم راہنما منظور ایاز خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری عبد الجبار بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو جائیں گے

دریں اثناء بزنس گروپ کے قائد سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بہاولپور چیمبر کے اراکین سے اپیل کی ہے کہ خالصتاً  کاروباری و تجارتی برادری کی نمائندہ تنظیم میں بیرونی سیاسی مداخلت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے بزنس گروپ کے امیدواروں کو اپنے ووٹ دےکر کامیاب کر یں