بہاول پور: بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب مسز ثاقب ظفر کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے نشیمن کا دورہ
Advertisements
بہاول پور: 6/دسمبر( )بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب مسز ثاقب ظفر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے نشیمن کا دورہ کیا اور وہاں پر مقیم خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے بھی دیگر بچوں کی طرح معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں ہر ممکن تدریسی وتفریحی سہولیات سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بھی جاری رہے گاتاکہ ممکنہ طور پران کی معذوری کا خاتمہ کر کے انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔


