بہاولپور عوامی حقوقِ پارٹی کے نمائندہ وفد کی مخدوم سید غلام مجتبیٰ بُخاری کی قیادت میں صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سےملاقات
بہاولپور صوبہ بحالی کے یک نکاتی ایجنڈا پر بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی تمام قیادت اپ کے شانہ بشانہ ھو گی وفد کی پرنس بہاول خان عباسی کو یقین دھانی
احمد پور شرقیہ ( پریس ریلیز ) ۔بحالی صوبہ بہاولپور کی منزل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈویڑن بھر سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات اور نمائندہ افراد سے تیزی سے رابطے کئے جارھے ھیں۔ بہاولپور صوبہ کی بحالی ھماری ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ھے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر سید سلیمان مہتاب شاہ اور ان کےبےلوث ساتھیوں کی بحالی صوبہ بہاولپور کی مثالی جدوجہد قابلِ ستائش اور گرانقدر ھے انشاء اللہ ھم تمام ھم خیال تمام دوستوں کو ساتھ لیکر صوبہ بہاولپور کے حصول کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پرنس محمد بہاول عباس خان عباسی نےبہاولپور عوامی حقوقِ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سید سلیمان مہتاب شاہ کی ھدایت پران سے ملاقات کرنے والے پارٹی کے نمائندہ وفد سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کے دوران کیا ۔

ڈیرہ نواب صاحب ; بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کا نمائندہ وفد صادق گڑھ پیلس میں ملاقات کے موقع پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کو گلدستہ پیش کر رہا ہے،مخدوم سید غلام مجتبیٰ بُخاری اور مختار احمد ملک تصویر میں نمایاں ہیں
وفد میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر آف اوچشریف مخدوم سید غلام مجتبیٰ بخآری ۔مختیار احمد ملک مہر خادم سلمان ۔مخدوم سید بادشاہ حسین بخآری ۔ امتیاز حسین صراف۔ رانا سعید احمد اور امجد اقبال شکرانی شامل تھے ۔وفد نے ڈاکٹر سید سلیمان مہتاب شاہ کی طرف سے جذبہ خیر سگالی اور بہاولپور صوبہ بحالی کی تحریک میں اپنا بھرپور آور فعال پر کردار ادا کرنے کے اعلان پر اظہارِ یکجہیتی کا پیغام پرنس بہاول عباس خان عباسی کو پہنچایا جس کا انہوں نے دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
پرنس بہاول خان عباسی نے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کو جان بوجھ کر نظر انداز کرکے اسے پسماندگی اور احساس محرومی کی طرف دھکیلا جا رہا ھے ۔اب ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم اپنی محرومیوں اور علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنے کھوئے ہوئے ائینی ۔ قانونی ۔ اخلاقی اور مذھبی حق بہاولپور صوبہ کی بحالی کی کاوشوں کو تیز کریں تاکہ ھم باعزت اور خوشحال اور خودار زندگی گذار سکیں ۔ وفد نے پرنس بہاول خان عباسی کو اس موقع پر بھرپور یقین دلایا کہ بہاولپور صوبہ کی بحالی کے یک نکاتی ایجنڈا پر بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی تمام قیادت اپ کے شانہ بشانہ ھو گی ۔اس موقع پر سردار محمد یحییٰ خان کلاچی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے

