بہاول پور کی 275ویں سالگرہ کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ اجلاس
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت بہاول پور کی 275ویں سالگرہ کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ اجلاس
بہاول پور:30/جون کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت بہاول پور کی 275ویں سالگرہ کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ بہاول پور کی 275ویں سالگرہ کی تقریبات کو خوبصورت انداز سے منانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کی شاندار روایات اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے 275ویں سالگرہ کو جشن بہاول پور کا عنوان دیا جائے گا اور جشن بہاول پور تقریبات کے موقع پر سٹی پریڈ،قومی مشاعرہ، سیمینارز اور سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کی تہذیب و ثقافت اور تاریخی اہمیت کو نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔اجلاس میں جشن بہاول پور کی تقریبات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پورعرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی، ایڈیشنل رجسٹرارہائی کورٹ، دانشور حبیب اللہ بھٹہ، سید تابش الوری، پروفیسر ڈاکٹرشاہد رضوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔