Advertisements

بہاول جم خانہ کلب کے انتظامیہ نے نواب سر صادق محمد خان عباسی کے پوتوں کو کلب کی اعزازی رکنیت دے دی

Bahawal Jimkhana club hosts dinner in the honour of Abbasi family members
بہاولپور :بہاول جم خانہ کلب کی انتظامیہ کی جانب سے عباسی خاندان کے اراکین کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب کے شرکاء کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جبہ کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

کلب انتظامیہ کی جانب سے عباسی خاندان کی شخصیات کے اعزاز میں صادق ہال میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ بھی شریک ہوئے

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جبہ نے عباسی خاندان کی شخصیات کو کلب انتظامیہ کی جانب سے شیڈز اور سوٹس کے تحائف پیش کیے

Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی اپنی انتخابی مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شریک نہیں ہو سکے تاہم کلب انتظامیہ نے ان کی شیلڈ اور تحفہ انہیں صادق گڑھ پیلس بھجوا دیا

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) بہاول جم خانہ کلب کے انتظامیہ نے نوابان بہاولپور کی تاریخی اور ملکی خدمات کے اعتراف میں آخری تاجدار ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان خامس عباسی مرحوم کے پوتوں کو بہاول جمخانہ کلب کی اعزازی ممبر شپ دے دی- کلب انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شب سابق ریاست بہاولپور کے حکمران عباسی خاندان کے اراکین کے اعزاز میں صادق ہال میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ بھی موجود تھے- تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے سابق
ریاست بہاول پور کے عباسی خاندان کے اراکین صاحبزادہ عزیزالرشید عباسی، صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی صاحبزادہ عمر داؤد عباسی صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی ،صاحبزادہ طلال عباسی صاحبزادہ شیر زمان عباسی، صاحبزادہ عمار عںاسی،صاحبزادہ فیض الرشید عباسی ،صاحبزادہ دانیال عباسی ،صاحبزادہ حمزہ عباسی ،صاحبزادہ حمزہ عباسی اور صاحبزادہ علی اکبر عباسی کو کلب انتظامیہ کی جانب سے شیلڈز اور سفید رنگ کے سوٹ کے تحائف پیش کیے

پرنس بہاول خان عباسی اپنی انتخابی مصروفیات کی بنا پر تقریب میں شریک نہیں ہو سکے تاہم کلب انتظامیہ نے ان کی شیلڈ اور تحفہ انہیں صادق گڑھ پیلس بھجوا دیا,معلوم ہوا ہے کہ عباسی خاندان کے اراکین کے اعزاز میں اس شاندار تقریب کے انتظامات سیکرٹری بہاول جم خانہ کلب ملک اعجاز ناظم اعوان اور بورڈ اف گورنرز کے رکن صاحبزادہ علی اکبر عباسی نےکیے تھے