خان پور میں مختصر قیام کے دوران سردار نذیر احمد خان چانڈیہ اور دیگر اہم شخصیات کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقاتیں علاقائی و عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی
خان پور: پرنس بہاول عباس خان عباسی اگلے روز خان پور گئے جہاں انہوں نے حضرت خواجہ گل محمدالمعروف پیر بدھن سائیں کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان حامد کوریجہ اورسئیں محمود کوریجہ سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی -خان پور میں قیام کے دوران پرنس بہاول عباس خان عباسی سے سردار حاجی نذیر احمد خان چانڈیہ اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں اس موقع پر علاقائی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا –