Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی سے وزٹنگ لیکچرار آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خضر محمود میتلا اور ریسرچ سکالر محمد اعجاز الرحمن کی ملاقات

Bahawal Abbasi meets Researchers
Advertisements

چولستان میں موجود سینکڑوں آرکیالوجسٹ سائٹس پر ریسرچ وقت کا اہم تقاضہ ہےجلد آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا خود وزٹ کروں گا پرنس بہاول عباسی

احمدپورشرقیہ(تحصیل رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے جانشین پرنس بہاول خان عباسی سے ڈیرہ نواب صاحب صادق گڑھ پیلس میں وزٹنگ لیکچرار آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ خضر محمود میتلا اور ریسرچ سکالر محمد اعجاز الرحمن کی ملاقات اس موقع پر ریسرچ اسکالر محمد اعجاز الرحمان نے پرنس  بہاول عباسی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر بات چیت کی وفد سے پرنس بہاول خان عباسی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب سر صادق محمد خان عباسی نے خطہ بہاولپور میں تعلیم کی درسگاہوں کو اہم مقام دیا تھا ہمارا علاقائی مسکن چولستان آج بھی بہت سی کمیوں کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا قیام جس میں بہاولپور ملتان اور خاص طور پر چولستان میں آرکیالوجی سائٹس پر کام کرنے کے لیے یہ ڈیپارٹمنٹ کسی نعمت سے کم نہیں ہے پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ میں وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اطہر محبوب، چیئرمین شعبہ سرائیکی  وڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز جاوید حسان چانڈیو اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خلیل احمد کی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے لئے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ آرکیالوجی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرتے رہیں گے پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ چولستان میں موجود سینکڑوں آرکیالوجسٹ سائٹس پر ریسرچ وقت کا اہم تقاضہ ہے  انہوں نے کہا کہ میں خود بہت جلد آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا خود وزٹ کروں گا اور اہم ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا

Advertisements