تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو صادق گڑھ پیلس میں میٹنگز نہ کرنے کی ہدایت

Prince Bahawal Abbasi
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی فائل فوٹو

پولیس نے گزشتہ شب صادق گڑھ پیلس کے بند دروازوں کی تصاویر بنائیں اور محل کے چاروں اطراف کا جائزہ لیا

ڈیرہ نواب صاحب ، اوچ شریف (نامہ نگاران) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو صادق گڑھ پیلس میں میٹنگز نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو گزشتہ تین روز سے اپنے پڑدادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کی بہاول پور اور احمد پور شرقیہ میں منعقدہ 56 ویں برسی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک رہے جہاں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں نے ان سے ملاقاتیں کی تھیں اطلاعات کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس کے بند دروازوں کی تصاویر بنائیں اور محل کے چاروں اطراف کا جائزہ لیا پولیس نے ان کے اسٹاف کو بھی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت بھی کی

مزید پڑھیں