چولستان انڑنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے روز اے کیٹگری میں ازمارہ سرنجم خان نے میدان مارلیا
خواتین کی اے کیٹیگری میں لالین اخنزادہ سب سے آگے رہیں ۔ سپیشل سٹاک کیٹاگری 6×6 میں مرجان یوسفزئی نے میدان مارلیا , آج فائنل راونڈ ہوگا
بہاول پور( ملک طارق)صحرائے چولستان بہاولپور میں پاکستان کاسب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ جاری 21ویں چولستان انڑنیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے تیسرے روز سٹاک کیٹگری مقابلوں کے غیر حتمی نتائج ۔ اے کیٹگری میں ازمارہ سرنجم خان نے میدان مارلیا۔ازمارہ سرانجم خان نے 216 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 9 منٹ میں طے کیا_اسٹاک بی کیٹگری میں ریحان خلیل پہلے نمبر پر جیت گئے ریحان خلیل نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 12 منٹ اور 38 سیکنڈر میں طے کیا اسٹاک سی کیٹگری میں راؤ حمادالرحمن پہلے نمبر پر جیت گئے۔ راو حمادالرحمن نے 216 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 27 منٹ میں طے کیا۔اسٹاک ڈی کیٹیگری میں فلک شبیر بلوچ نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 31 منٹ میں طے کر میدان مار لیا۔ خواتین کی اے کیٹیگری میں لالین اخنزادہ غیر حتمی نتائج کے مطابق سب سے آگے رہیں ۔ سپیشل سٹاک کیٹاگری 6×6 میں مرجان یوسفزئی نے میدان مارلیا ۔ 15 فروری کو آج فائنل راونڈ ہوگا ۔
آج فائنل رونڈ 15 فروری کو پریپیئرڈ کیٹاگری مرد اورخواتین کٹیگریزسیکنڈ رونڈ ڈرٹ بائیک کواڈریس،ٹرک ریس ہوگی اورتقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائےگی چولستان ڈیزرٹ جیب ریلی کے موقع پرپولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فیول پروف انتظامات کیے گئے ریسکیو 1122اورضلعی انتظامیہ کے دیگر ادارےموجود ہیں ریلی کےٹریک کی نگرانی پنجاب رینجر کےجوان مامورہیں

