Advertisements

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے انتخابات، اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب

Azhar Abbas elected president and Tariq Mahmood general secretary in Association of Electronic Media Editors and News Directors elections
Advertisements

 ایمنڈ کی جنرل کونسل نے آزادیٔ صحافت کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور آزاد صحافت کو محدود کرنے کے لیے حکومتی اختیارات اور ریاستی اداروں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا


بہاول پور کے علاقے نورپورنورنگا سے تعلق رکھنے والے صحافی حسنین خواجہ بھی ایمنڈ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے

Advertisements

لاہور: ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے انتخابات میں اظہر عباس صدر اور طارق محمود جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق محمد عثمان اور میاں طاہر نائب صدور، ریحان احمد اور ندیم جمال جوائنٹ سیکریٹریز جبکہ شہاب محمود فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

ایمنڈ کی جنرل کونسل کے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین کا بھی انتخاب کیا، جن میں زاہد مظہر، معصوم رضوی، حسنین خواجہ،محسن رضا، مبارک علی، کامران لاشاری، ہمایوں سلیم اور محمد نوشاداور رزاق سروہی شامل ہیں

ایمنڈ کی جنرل کونسل نے پاکستان میں آزادیٔ صحافت کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال اور آزاد صحافت کو محدود کرنے کے لیے حکومتی اختیارات اور ریاستی اداروں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل کونسل نے پیکا (PECA) کے بے جا استعمال اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارروائیوں پر بھی تشویش ظاہر کی کونسل نے بعض یوٹیوبرز کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو صحافت کی آڑ میں ذاتی یا سیاسی ایجنڈے کے فروغ سے تعبیر کیاتاہم تنظیم نے واضح کیا کہ چند افراد کو بنیاد بنا کر پورے میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایمنڈ کی جنرل کونسل نے فیصلہ کیا کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی میڈیا صورتِ حال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد اس حوالے سے تنظیم کا مؤقف جاری کیا جائے گا