اسلامیہ یونیورسٹی: تین ممتاز ٹینیو رٹریک فیکلٹی ممبران اور محققین کو ریسرچ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب

کوالٹی انہانسمنٹ سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اورِک کی جانب سے تین ممتاز ٹینیو رٹریک فیکلٹی ممبران اور محققین کو ریسرچ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈاکٹر اظہر حسین،ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ سوائل سائنس،ڈاکٹرمحمد فاروق وارثی،ایسوسی ایٹ پروفیسرانسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری،ڈاکٹر غلام عباس،شعبہ میتھمیٹکس کو توصیفی سرٹیفکیٹ دے۔ ان تینوں ٹینیور ٹریک فیکلٹی ممبران کو تحقیقی اشاعت میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دیے گئے۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسرڈاکٹر جواد اقبال،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرروبینہ بھٹی،ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسرڈاکٹرشیخ شفیق الرحمن،چیئرمین شعبہ فاریسٹری،رینج اینڈ وائلڈلائف پروفیسرڈاکٹرتنویرحسین،چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسرڈاکٹرعبدالواجد خان،چیئرمین شعبہ سائیکالوجی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم،پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹرحافظ محمدآصف،چیئرمین شعبہ قرآنک سٹڈیزڈاکٹر ضیاء الرحمن،چیئرمین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی،ہیڈ آف شعبہ اسلامک اینڈ کنونشنل بینکنگ ڈاکٹراریبہ خان،سینڈیکیٹ ممبرڈاکٹرثمر فہد،ڈاکٹرجبران جمشید،ڈپٹی رجسٹرار اورِک ڈاکٹر معید عابدودیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے۔