عوامی آواز میڈیا گروپ کا میرپورماتھیلو کے رپورٹر شہید نصراللہ گڈانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان
سندھ بھر میں 27 مٸی 2024 کو مظاہروں کی کال دے دی سندھ حکومت شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے ورثاء کو انصاف فراھم کرے چیف ایڈیٹر عوامی آواز ڈاکٹر جبار خٹک کا مطالبہ
کراچی: عوامی آواز میڈیا گروپ کی ٹیم نے میرپورماتھیلو کے رپورٹر شہید نصراللہ گڈانی کے بہیمانہ قتل کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ھوٸے سندھ بھر میں 27 مٸی 2024 کو مظاہروں کی کال دی ھے۔ عوامی آواز میڈیا گروپ کی ٹیم نے تمام تنظیموں بشمول پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، صحافی تنظیموں، پریس کلبوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، طلباء، کسانوں اور محنت کشوں، قوم پرست اور ترقی پسند جماعتوں، سول سوسائٹی، ادیبوں اور دانشوروں کو احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ھوٸے کہاں شہید نصراللہ صحافتی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مظلوموں اور کمزوروں کی آواز بنے۔ عوامی آواز ٹیم نے سندھ کے شعور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی أواز سے وابستہ تمام ساتھی کسی ظلم و جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ عوامی آواز ٹیم نے کہا ھے کہ سندھ میں باشعور لوگوں کو خون بہا کر بیداری کی راہوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں لیکن ہم شاہ عبداللطیف بھٹائی کے پیروکار ہیں اور ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ عوامی آواز گروپ کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ عوامی آواز کے تمام دفاتر میں عوامی أواز ٹیم بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک اور ان کی ٹیم نے مزاحمتی صحافت اور عوامی آواز میرپورماتھیلو کے رپورٹر نصراللہ گڈانی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت قتل کی تحقیقات کرائے اور قتل میں ملوث تمام ملزمان کو سامنے لایا جائے اور شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے ورثاء کو انصاف فراھم کیا جأٸے