Advertisements

مبارک پور ریلوے ملازم اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتےہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق

Rescue 1122
Advertisements

چابی والا محمد دلشاد شدید دھند کے باعث ڈاؤن سائیڈ آنے والی عوامی ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا

  ریسکیو ٹیم نے موقع پہ پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی موجودگی میں نعش ورثاء کے حوالے کر دی

Advertisements


مبارک پور (نامہ نگار)  ریلوے ملازم اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتےہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا،  ریسکیو عملہ اور   ریلوے پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے کا ملازم چابی والا محمد دلشاد ولد محمد رمضان مسن سکنہ موضع رکرانی جو کہ مبارک ریلوے اسٹیشن سے تقریبا دو کلومیٹر فاصلے پر اپ سائیڈ ٹریک پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اپ سائیڈ پر  ٹرین گزرنے کے وقت ڈاؤن ٹریک کے ساتھ رک کر انتظار کر رہا تھا شدید دھند کے باعث پتا نہ چلنے کے باعث ڈاؤن سائیڈ آنے  والی عوامی ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق گیا اہل علاقہ نے ریلوے پولیس چوکی ڈیر نواب کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر چوکی ڈیرہ نواب پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی ریسکیو ٹیم نے موقع پہ پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پولیس کی موجودگی میں نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔اچانک موت کی خبر ملنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔