آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے ملاقات

Advertisements
اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین گوہر علی خان سے ملاقات کی
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے باقاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، انتخابات سے پہلے ہم ان کی پالیسیوں کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں۔
Advertisements
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے، ملاقات میں معاشی صورتحال، انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔