Advertisements

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Pakistan vs Australia
Advertisements

لاہور: لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

Advertisements

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جس کی میزبانی لاہور کرے گا

آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز  اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئ

کھیل کے آخری روز  پاکستان  نے بغیر کسی نقصان کے 73  رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا  لیکن  پہلے سیشن میں ہی  عبد اللہ شفیق  27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی  بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے

اظہر علی  کو لیون نے 105 کے مجموعے پر  صرف 17 رنز پر ہی  پویلین روانہ کردیا بعد ازاں امام الحق  70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر  جب کہ محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوگئے

ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز  کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ پارٹنر شپ بھی کچھ دیر ہی چل سکی اور بابر اعظم  55 رنز  جب کہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے

آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم  کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ 115 رنز سے جیت لیا۔