احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے قائدین کی اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب کی رجسٹریشن پر ڈائریکٹر ارشاد احمد شاد کو مبارکباد
وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا اِرشاد احمد شاد اور ان کے ساتھیوں کےلئے اعزاز ہے, احسان احمد سحر,محمد سلیمان فاروقی ،شبیر قریشی , حمید اللہ خان عزیز، احمد علی چوہدری ، اعجاز احمد خان ،راشد محمود چنڑ اور دیگر کی ارشاد احمد شاد اور اُنکے ساتھیوں کو ہدیہ تہنیت ،نیک خواہشات کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور یونین اف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر ،قائم مقام صدر محمد سلیمان فاروقی سینیئر نائب صدر شبیر احمد قریشی جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری ،نائب صدر راشد محمود چنڑ لیگل ایڈوائزر اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے ڈائریکٹر ارشاد کو سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کے اس طرح اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب سب تحصیل کی اکلوتی میڈیا تنظیم ہے جیسے وفاقی حکومت کے ادارے ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹریشن کا اعزاز ملا ہے – احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمدپور شرقیہ کے عہدیداروں نے اپنے بیان میں اپنی اس توقع کا اظہار کیا ہے کہاوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب، سب تحصیل اوچشریف کے عامل صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

