اے یو جے کے فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ارشد کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد آصف کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں دعوت ولیمہ

اے یو جے کے فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ارشد کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد آصف کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں دعوت ولیمہ- مدیر احسان احمد سحر ، صدر اے یو جے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا ہدیہ تہنیت
احمد پورشرقیہ( سٹاف رپورٹر) احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ارشد بزنس مین کے کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد آصف کی شادی خانہ آبادی بخیر خوبی انجام پا گئی- چوہدری محمد آصف کی شادی خانہ آبادی کی خوشی میں میرج ہال قصر الزواج میں پر تکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر ،احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کے علاوہ عمائدین شہر ، عزیز و اقارب،دوست احباب اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ چوہدری محمد ارشد کے چھوٹے بھائی چوہدری محمد آصف اصف کی شادی خانہ آبادی کے فرض سے سبکدوشی پر ان کے والدین کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور نو بیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعا گو ہے