گندم سے بھرے سات ٹرک کشمورکے راستے افغانستان سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کی بروقت کاروائی کروڑوں روپے کی گندم سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادی ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ کے ہمراہ پرچھاپہ ماراکر گندم سے بھرے سات ٹرک پکڑکر2700 تھیلے برآمد کرلیے ملزمان گندم کشمورکے راستے افغانستان سمگل کرناچاہتے تھے ذرائع کاانکشاف، فوڈمافیاکیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی کسی کورعایت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک عدنان بدرکی گفتگو، تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک بہاولپورریجن عدنان بدرنے مخبرکی اطلاع پرڈی ایس پی احمدپورشرقیہ کے ہمراہ پرگندم سے بھرے سات ٹرک پکڑکر2700 بیگ گندم برآمدکرلی جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ فوڈ مافیا گینگ کشمورکے راستے گندم افغانستان سمگل کرناچاہتے تھے جنہیں محکمہ خوراک کی ٹیم نے پولیس کے تعاون سے ناکام بنادیاہے ڈپٹی ڈائریکٹرخوراک عدنان بدرنے بتایاکہ فوڈ مافیاملک وقوم کے مجرم ہیں ایسے افرادکیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں