Contact Us

عمران خان کو گرفتار کرنیکی کوشش ہو رہی ہے، فواد چودھری

Fawad Choudhry

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس نہیں جا رہے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر و دیگرعہدے لینے کے لیے سپیکر حاضری لگانے کا کہیں گے تو لگا لیں گے، ہماری طرف سے حکومت ستمبر، اکتوبر میں الیکشن کرا لے، اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تلخیاں، اعظم سواتی، شہباز گل واقعہ کے بعد پیدا ہوئیں، جو لیگی کارکن پارٹی چھوڑنا چاہیں گے انہیں سپورٹ کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، پرویزالہیٰ کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی صدارت دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، آئندہ انتخابات کے بعد پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدواروں کی بہت گروپنگ تھی، علیم خان اور جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ بننے کے امیدوار تھے، الیکشن جب بھی ہوں گے ہم اکثریت سےجیتیں گے۔

مزید پڑھیں