علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد، 10 ہزار جرمانہ عائد
Advertisements
علیمہ خان نے ایک روز قبل اڈیالہ میں ملاقات کی، درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ علیمہ خان کی بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے علیمہ خان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور فیصلے میں لکھا کہ علیمہ خان نے گزشتہ روز جیل میں باقاعدہ ملاقات کی تھی، اس کے باوجود درخواست دینا عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے
Advertisements