Advertisements

ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح پر پاکستان کے مشہور برانڈ "زاویے” سے ہلکے گلابی رنگ کے مشرقی لباس کا انتخاب کیا۔

Malala Yousafzai chooses a light pink oriental dress
Advertisements

+اسلام آباد (ویب ڈیسک اتوار، 14 نومبر 2021ء) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنی زندگی کے اس اہم دن پر پاکستان کے مشہور برانڈ "زاویے” سے ہلکے گلابی رنگ کے مشرقی لباس کا انتخاب کیا۔

برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ نے نکاح کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا اس کی اصل قیمت 27 ہزار روپے ہے۔ تاہم، یہ آئٹم سیل پر 20 ہزار دو سو پچاس روپے میں دستیاب ہے۔

Advertisements

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہل خانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔