Contact Us

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور نے سائل کی شکایت کا ازالہ کروا دیا

District Protection Consumer Council

بہاول پور: 16/دسمبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور نے سائل کی شکایت کا ازالہ کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سائل محمد فیاض احمد سکنہ بہاول پور نے سینٹری سٹور کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل نے ایک عدد گیزر سینٹری سٹور سے خرید کیا جس کی دکاندار نے د و سال کی ٹینکی کی گارنٹی دی لیکن گیزر کی ٹینکی مقررہ مدت سے قبل لیک ہو گئی۔ سائل نے دکاندار سے گارنٹی کلیم کے حوالہ سے رابطہ کیا تو دکاندار نے اس کی کوئی شنوائی نہ کی۔لہٰذا سائل کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے بحکم اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) بہاول پور/ بااختیارات اتھارٹی پنجاب تحفظ صارف قانون زینت مظہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور نے دکاندار کو نوٹس برائے طلبی و جواب دہی جاری کیا۔ بعد از کاروائی دکاندار نے سائل کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے گارنٹی کے مطابق گیزر کی ٹینکی ٹھیک کروا دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ضلعی تحفظ صارف کونسل بہاول پور زینت مظہر نے کہا ہے کہ خریداران/صارفین کسی بھی غیر معیاری سامان اور نامناسب خدمات کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنی تحریری درخواست بمعہ ضروری کاغذات مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر بھیج سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لئےذیل میں دیے گئے دفتری فون نمبر پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

consumerservice.punjab.gov.pk

062-2720284

مزید پڑھیں