Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے، زائد ستانی پر ہزاروں روپے کے جرمانے

assistant-commissioner-zahoor-ahmed-raid-in-various-markets
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے، زائد ستانی پر ہزاروں روپے کے جرمانے کردیئے ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہا ول پور کی ہدایت  اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان، نے گزشتہ  روز  مختلف بازاروں جن میں کریانہ بازار، گوشت مارکیٹ  اورمچھلی مارکیٹ میں اچانک  دورہ کرکے نرخوں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔  نرخنامے چیک کئے اور زائد ستانی پر مختلف دوکانداروں کو سولہ ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ اس مو قع پر انہوں نے دوکانداروں کو وارننگ دی کہ سرکاری نرخنامہ پر اشیاء خورد ونوش کی فروخت یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔