Contact Us

نائب تحصیلدار ملک حضور احمد ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان کوتعیناتی پرپھولوں کے ہارپہنائے

Assistant Commissioner was garlanded with flowers

 احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) محکمہ ریونیوکے نائب تحصیلدار ملک حضوراحمدنے گرداور سلیم خان بلوچ اور پٹواریان خلیل احمدخان بلوچ صدر انجمن پٹواریان، سابق صدر عبدالرحمن خان لنگاہ، سلیم اخترخان بلوچ، اصغرخان بلوچ، امجدشاہ، محمدشہزاداعوان، کامران ترین، وجاہت کلاچی، اسدکلاچی ودیگرنے اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان کی احمدپورشرقیہ تعیناتی پرپھولوں کے ہارپہنائے اور مبارک باد دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان نے ریونیوعملہ کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ برتیں۔ ریونیو عملہ دفاتر میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں تاکہ آنے والے سائلین دربدرکی ٹھوکریں نہ کھائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔سائلین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ میرٹ پر کام کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجائے،کام میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں