اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کر کے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا

Assistant Commissioner visit to vegetable and fruit market

خریداری کے لیے انے والے سائلین کے لیے اپنی اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر اویزاں کریں دکانداروں کو ہدایت

احمدپور شرقیہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے اپنی ٹیم سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اقبال انچارج حبیب احمد اور مارکیٹ کمیٹی انسپکٹر غلام قادر خان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی احمد پور کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے انچارج حبیب احمدمارکیٹ کمیٹی سیکرٹری محمد اقبال انسپکڑ غلام قادر خان کے ہمراہ سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کامعائنہ کیا اور صفائی کےانتظامات کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنر  نے کہا کہ نگران حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پر فراہم اشیاء خورد و نوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے اور گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ خریداری کے لیے انے والے سائلین کے لیے اپنی اشیاء خورد نوش کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر اویزاں کریں تاکہ سائلین کو اسانی سے قیمتوں کا پتہ لگ سکے۔

مزید پڑھیں