Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کا پانچ دیہی مال مراکز کا اچانک وزٹ

Assistant Commissioner surprise visit to five rural malls

احمد پورشرقیہ (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے سب ڈویژن احمد پورشرقیہ کے پانچ دیہی مال مراکز سکھیل، طاہروالی، علی کھاڑک، چنی گوٹھ اور اوچ گیلانی کے اچانک وزٹ کیے، اس موقع پر انہوں نے پٹواریوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقررہ اوقات میں دیہی مال مراکز میں موجود رہیں تاکہ دیہی باشندگان کے انتقالات اور فرد ملکیت کے اجراء میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی پٹواری کے خلاف غیر حاضری یا رشوت ستانی کی شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ بالا دیہی مال مراکز کے معائنہ کے دوران ریونیو ریکارڈ کی پڑتال کی اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔

مزید پڑھیں