Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر الما س صبیح ثاقب کا اچانک فرٹیلائزر مارکیٹ کادورہ

Assistant Commissioner surprise visit to Fertilizer Market Ahmedpur East

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر الما س صبیح ثاقب ، کا زراعت آفیسرکامران جبار کے ہمراہ اچانک فرٹیلائزر مارکیٹ کادورہ۔ انہوں نے اس
 مو قع پر ڈیلروں کے پاس کھاد کاریکارڈ چیک کیا۔ اور کاشتکاروں سے کھاد کی کنٹرول نرخوں  کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس مو قع پر انہوں نے کھاد ڈیلروں کے گودام  بھی چیک کئے  او رکھاد  کی سپر وائزری سیل کا معائنہ کیا۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا ہرسطح پر تحفظ کیا جائے گا۔ اور کسی کو کھاد بلیک میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مو  قع پر زراعت آفیسر کامران جبار ، نے اُنہیں کھاد کے اسٹاک کے متعلق بریفنگ دی ۔ انہوں نے کھاد کی سرکاری نرخوں پر فروخت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں