اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کا لیڈیز اینڈچلڈرک پارک چوک منیر شہید پر قائم سستارمضان بازارکااچانک دورہ

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے لیڈیز اینڈچلڈرک پارک چوک منیر شہید پر قائم سستارمضان بازارکااچانک دورہ کیا۔ سستارمضان بازارمیں قائم آٹا،چینی،ایگریکلچر فیئرپرائس شاپ، چکن اور دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالز پر گئے اور اشیائے کی کوالٹی کا معائنہ کیا۔رمضان بازارمیں صارفین سے ملاقات کی اور ان سے اشیائے خوردونوش کے نرخ،کوالٹی اور رمضان بازار میں دستیاب سہولیات بارے استفسارکیا۔ انہوں نے صارفین کوبتایا کہ حکومت کی جانب سے رمضان سستابازار میں آٹا کا تھیلہ 450روپے اور چینی،چکن،انڈے اور ایگریکلچرفیئرپرائس شاپ میں بھی 13مختلف اشیائے خورد ونوش پر سبسڈی دی گئی ہے۔انہوں نے انچارج سستارمضان بازار کامران جبار کوہدایات جاری کیں کہ رمضان بازارمیں صارفین کو ہرممکن سہولیات مہیاکریں،رمضان بازارمیں تازہ سبزیاں اور پھلوں کی دستیابی وافر مقدار میں یقینی بنائیں۔چینی اور آٹے کے تھیلوں کاوزن چیک کرنے،تازہ اورمعیاری اشیاء کی رمضان بازار میں طلب ورسد کو مدنظررکھتے ہوئے آخری وقت تک دستیابی کویقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سستا رمضان بازارکامقصد کم آمدنی والے افرادکو معاشی ریلیف فراہم کرناہے جس کے حقیقی مقاصد کا حصول کارخیر ہی نہیں اولین ذمہ داری بھی ہے۔اس موقع پر سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اعجازقریشی،انسپکٹرمارکیٹ کمیٹی غلام قادر،اعجازحیدری، سب انجینئر بلدیہ محمدوسیم جٹ، سب انجینئربلدیہ محموداقبال آرائیں اورمحمدسجاد بھی موجود تھے۔