Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ کا احساس کفالت سنٹر کا اچانک دورہ۔ بزرگ خاتون کی 300روپے کی کٹوتی کی شکایت پر فرنچائزی کا ایجنٹ موقع سے گرفتار

Assistant Commissioner Raja Muhammad Qasim Mehboob Janjua's sudden visit to Ehsas Kafalat Center
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ نے احساس کفالت سنٹر گورنمنٹ ایسوی ایٹ کالج برائے خواتین کا اچانک دورہ کیا۔ سنٹر پر سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایک بزرگ خاتون کی 300روپے کی کٹوتی کی شکایت پر فرنچائزی کا ایجنٹ موقع سے گرفتارکرکے تھانہ سٹی میں بند کردیا گیا۔بعدازاں فرنچائزی اور اس کے ایجنٹ کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت احمدپور شرقیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔