Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد محبوب جنجوعہ ان ایکشن‘ گرانفروشی کے مرتکب دوکانداروں کو بھاری جرمانے

assistant-commissioner-raja-muhammad-mehboob-janjua-imposes-heavy-fines-on-shopkeepers
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر کی شہر احمد پور شرقیہ میں دوکانوں کے آگے تجاوزات کے مرتکب دوکاندار وں کواپنی حدود میں رہنے کی وارننگ

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تحصیلدار عدنان اشرف چیف آفیسر رائے ظفر اقبال اور زراعت آفیسر کامران جبار بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے

Advertisements

احمدپورشرقیہ()حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنربہاولپورعرفان علی کاٹھیہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تحصیلدارعدنان اشرف،سی او رائے ظفراقبال اور زراعت آفیسر کامران جبارکے ہمراہ چوک منیرشہید،ریلوے روڈ،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ وغیرہ پرکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے کیے اور دوکانات کے آگے غیرقانونی تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی حدود میں رہیں کسی بھی شخص کو تجاوزات کرنے کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ نے تحصیلدار عدنان اشرف کے ہمراہ اپنے دفترمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان خان بزدارکے احکامات اور ڈپٹی کمشنربہاولپورعرفان علی کاٹھیہ کی خصوصی ہدایات کے مطابق اشیاء خوردونوش،سبزی اور پھلوں میں مہنگائی کرنے والے درجنوں کریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹ فروشوں کی انسپکشن کرتے ہوئے وارننگ جاری کی دوکانداراپنی اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور سرکاری ریٹ کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کسی صورت بھی غریب عوام کومصنوعی مہنگائی کرنے والے کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیاجائے گا، اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی،ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں اورناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پرمحمدسجاد،محمدنادر اور پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنرمحمدشہزاداعوان بھی موجودتھے۔ تصاویرہمراہ میل ہیں۔