معیار صحافت علاقائی عوام کی موثر آواز ہے اور صحافیوں کی شان ہے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر
مسائل کے حل میں ریونیو اور بلدیہ کے افسران خصوصی توجہ دیں سستی کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی
نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی اپنے آفس میں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب محمد اکرم ظفری محمد احمد پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب ( نامہ نگار ) معیار صحافت علاقائی عوام کی موثر آواز ہے اور صحافیوں کی شان ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ا نہوں نے کہا کہ سائیلان کو فوری انصاف تک رسائی میں صحافیوں کا ایک اہم رول ہوتا ہے جیسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا حق سچ کی بنیاد پر شائع ہونے والی خبر پر ہمیشہ ایکشن ہوتا ہے اور وہ مسلہ بھی حل ہوتا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائےگا اور 20سالہ سیوریج کا مسلہ جو توجہ طلب ہے اس کی درستگی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے واضع کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں ریونیو اور بلدیہ کے افسران خصوصی توجہ دیں سستی کاہلی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی صحافیوں کے وفد میں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب محمد اکرم ظفری محمد احمد کے علاوہ اس موقع پر پی اے شہزاد احمد بھی موجود تھے