Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا اوچ شریف شہر کے مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کا دورہ روٹی اور نان کی قیمتوں، کوالٹی اور وزن کاجائزہ لیا

Assitant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کی مختلف شاہرات پر گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے معیار کا بھی معائنہ کیا۔ چیف آفیسر قاضی محمد نعیم بھی ہمراہ تھے

  اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے شہر کے مختلف تندوروں اور ہوٹلوں کا دورہ کر تے ہوئے روٹی اور نان کی قیمتوں، کوالٹی اور وزن کاجائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوچ شریف قاضی محمد نعیم بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کاکہنا تھا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور تندوروں کے دورے بھی کر رہے ہیں اور جہاں انہیں قانون کی خلاف ورزی دکھائی دیتی ہے تو وہاں وہ ہوٹل اور تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں اور انہیں جرمانے بھی کر رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے اوچ شریف آمد پر شہر کی مختلف شاہرات پر گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے معیار کا بھی معائنہ کیا

Advertisements