علم زندگی کی علامت اور سلامتی کا راستہ ہے علم کی ہر شعبہ میں حیثیت اولین ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر
علم اور کتاب سے دوستی ہمیں حیات جاوداں بخشتی ہے, جناح لائبریری کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی محمد نعیم بھی ہمراہ تھے
جناح لائبریری آمد پر انچارج نعیم احمد ناز نے اسسٹنٹ کمشنر کو لائبریری کے معاملات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے لائبریری میں کتب و اخبارات کا معائنہ کیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ علم زندگی کی علامت اور سلامتی کا راستہ ہے علم کی ہر شعبہ میں حیثیت اولین ہے، علم اور کتاب سے دوستی ہمیں حیات جاوداں بخشتی ہے، وہ گزشتہ روزاوچ شریف میں جناح لائبریری کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی محمد نعیم بھی ان کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان نسل میں کتب بینی کی عادت پیدا کرنے اور معاشرے میں اس خوبصورت روایت کی آبیاری کرنے کے لیے بھر پور کوششیں جاری رہنی چاہئیں،دریں اثناء جناح لائبریری آمد پر انچارج نعیم احمد ناز نے اسسٹنٹ کمشنر کو لائبریری کے معاملات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے لائبریری میں کتب و اخبارات کا معائنہ کیا اور کتابوں کی تنظیم، لائبریری کی صفائی ستھرائی اور مینٹیننس پر اطمینان کا اظہار کیا۔