Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف کا دورہ

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

انہوں نے طلبہ کی رول نمبر سلپ، امتحانی کاپیاں اور حاضری شیٹ کا معائنہ کیا۔ اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا

 اوچ شریف آمد پر اسسٹنٹ کمشنر نے مین بازار میں تجاوزات مہم اور مختلف دکانوں پر جا کراشیائے خورونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچ شریف کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی رول نمبر سلپ، امتحانی کاپیاں اور حاضری  شیٹ کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے اپنے فرائض احسن انداز سے پورے کریں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی مرکز میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اور سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو بھی شفاف بنایا جائے تاکہ کسی کا حق متاثر نہ ہو سکے۔

Advertisements

اوچ شریف آمد پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے مین بازار میں تجاوزات مہم اور مختلف دکانوں پر جا کراشیائے خورونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر پی اے ٹو اے سی محمد شہزاد، انچارج انفورسمنٹ سجادابراہیم اور میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔