Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرکا چھاپہ جانوروں کی چربی کو پگھلا کر گھی تیار  تیار کرنے والا یونٹ سیل بھاری جرمانہ عائد

“Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider Raids Unit Producing Ghee from Melted Animal Fat; Facility Sealed, Heavy Fine Imposed
Advertisements

چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی، تیار شدہ گھی، مشکوک کیمیکلز اور غیر معیاری پیکنگ میٹریل برآمد ہوا۔ موقع پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش تیار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

Advertisements

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک غیر قانونی یونٹ پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں جانوروں کی چربی کو پگھلا کر گھی تیار کیا جا رہا تھا۔

چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی، تیار شدہ گھی، مشکوک کیمیکلز اور غیر معیاری پیکنگ میٹریل برآمد ہوا۔ موقع پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ تیار کیا جانے والا گھی بغیر کسی لیبارٹری ٹیسٹ اور منظور شدہ لائسنس کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا تھا۔

کارروائی کے دوران یونٹ کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا، بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش تیار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے