اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے سیلاب متاثرین کے لئے مثالی خدمات سرانجام دیں :عامر شہزاد
اسلامیہ فاؤنڈیشن کے سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرم اراکین اور رضاکاروں نے مجھے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ کی ٹیموں نے سیلاب زدگان کو ریسکیو کرنے اور اُنہیں امدادی سامان مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی دبئی سے چیئرمین کا اخباری بیان
دبئی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین اسلامیہ فاؤنڈیشن عامر شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں انجام دی گئی خدمات پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے- اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی سماجی تنظیم اسلامیہ فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرم ہے اور ہم حتی المقدور اپنے وسائل سے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہے ہیں جہاں سرگرم میری ٹیم کے اراکین نے مجھے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کی قیادت میں مقامی انتظامیہ کی ٹیموں نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے 36 مواضعات میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور انہیں امدادی سامان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی چنانچہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید اور مقامی انتظامیہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے
چیئرمین اسلامیہ فاؤنڈیشن نے بعض عناصر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے خلاف لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور اور کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں – عامر شہزاد نے دبئی سے جاری اپنے بیان میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں اسلامیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے نیز اُنکے خلاف کی جانیوالی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی ہے

